محکمہ بہبود آبادی میں عید ملن پارٹی کا انعقاد

پیر 15 اپریل 2024 23:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) ڈائریکٹر جنرل صوبائی محکمہ بہبود آبادی میں ثمن رائے کی سربراہی میں آج صدر دفتر میں عید ملن پارٹی کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

عید ملن پارٹی میں افسران ودیگر سٹاف نے شرکت کی-اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ثمن رائے نے عید کیک کاٹا اور ملازمین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا-انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آباد ی کے ملازمین کی محنت اور لگن کی بدولت عوام میں بہبود آبادی کا شعورعام ہوا -انہوں نے کہا کہ یہ بات اطمینان بخش ہے کہ عوام اور شادی شدہ افراد صوبہ بھر میں بنیادی سطح پر محکمہ بہبود آبادی کی طبی سہولیات و رہنمائی سے مستفید ہو رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :