بھارتی پولیس نے سرینگر میں سوشل میڈیا صارف کیخلاف مقدمہ درج کر لیا

پیر 15 اپریل 2024 20:05

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایاکہ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر خواتین کے خلاف قابل اعتراض اوراشتعال انگیز مواد پوسٹ کرنے پر مذکورہ شخص کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس سلسلے میں سرینگر کے رعناواری تھانے میں ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔