کل سے پٹرول اور ڈیزل کی سپلائی بند کرنے کا اعلان
انتطامیہ کی جانب سے ناپ تول میں کمی کے خلاف کل سے سپلائی بند رہے گی، آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن کا اعلان
محمد علی پیر 15 اپریل 2024 20:53
(جاری ہے)
آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک علامتی احتجاج کے پیش نظر سپلائی معطل رہے گی۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی سطح پر قیمتوں میں تبدیلی اور وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکس میں اضافے کی تیاریوں کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے، ذرائع کا کہان ہے کہ آج سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پٹرول کی قیمت میں 8 روپے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 298 روپے فی لیٹر تک پہنچ سکتی ہے، اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے فی لٹر اضافہ ہوسکتاہے، علاوہ ازیں حکومت پٹرولیم لیوی کو 60 روپے سے بڑھا کر 100 روپے فی لٹر کرنے پر غور کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے عید سے قبل بھی پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کیا گیا جب کہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کی گئی تھی، حکومت نے یکم اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 66 پیسے اضافہ کیا تھا جس کے بعد پیٹرول کی فی لٹر نئی قیمت 289 روپے 41 پیسے مقرر کردی گئی تھی جو کہ پہلے 279 روپے 75 پیسے تھی، اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی تبدیلی کرتے ہوئے اس کی قیمت میں 3 روپے 32 پیسے فی لٹر کمی کی گئی۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈیزل کی فی لٹر قیمت میں یکم اپریل سے 3 روپے 22 پیسے کی کمی کی گئی اور نئی قیمت 282 روپے 24 پیسے فی لٹر مقرر کردی گئی تھی جو کہ پہلے 285 روپے 56 پیسے تھی، مٹی کا تیل 2 روپے 27 پیسے فی لٹر سستا کیا گیا، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 186 روپے 39 پیسے فی لٹر مقرر ہوئی، اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 38 پیسے فی لٹرکی کمی کی گئی تھی جس کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 167 روپے 80 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.