سیلزٹیکس، فیڈرل ایکسائز کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

پیر 15 اپریل 2024 20:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2024ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 22 اپریل تک توسیع کردی۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے مارچ 2024 کے عرصے کے لیے گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے، مقررہ مدت میں 4 روزہ توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔اس سے قبل سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 18اپریل مقرر تھی، ایف بی آر نے فیصلہ تمام چیف کمشنرز ان لینڈ ریونیو کو بھجوا دیا۔

متعلقہ عنوان :