ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ سرکی روڈ کے برساتی نالے کا معائنہ

پیر 15 اپریل 2024 21:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے متعلقہ ٹھیکیدار کے ہمراہ سرکی روڈ کے برساتی نالے کا معائنہ کیا اور اگلے 7 گھنٹوں میں 24 ڈرین ہولز بنانے کے احکامات جاری کئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے نہ ہونے کی وجہ سے کام میں رکاوٹ پیدا ہورہی ہے۔ مزید برآں رات گیارہ بجے ہیوی مشینری سے صفائی کی جائے گی کیونکہ ان پوائنٹس پر گاڑیاں کھڑی ہیں۔ ٹریفک کو بڑیچ مارکیٹ سے لہڑی چوک تک سڑک کے بائیں اور دائیں جانب گاڑیوں کو ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :