&ایران جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے ۔پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے،وزیر دفاع خواجہ آصف

ش* اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان پر اس وقت کوئی دباو نہیں ہے،گفتگو

پیر 15 اپریل 2024 21:45

;اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایران جوابی کاروائی کا حق رکھتا ہے ۔پاکستان فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے خود مختار ملک کے سفارت خانے پر حملہ کیا گیا ۔ایران کے ساتھ ایک واقع ہوا تھا لیکن الحمدالللا ایران کے ساتھ تعلقات مستحکم ہیں ۔

اس جنگ کے اثرات پوری دنیا میں جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس جنگ کے اثرات پاکستان پر بھی ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔پاکستان فلسطین کے لئے دعاگو اور ان کا حمایتی ہے ۔فلسطینیوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائین گی اور ان کو آزادی ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کشیدگی بڑھے لیکن فلسطین میں قتل عام بند ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

پاکستان پائپ لائن بچھانے کی پوزیشن میں ہے اور ہم نے فیصلہ کر لیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق پاکستان پر اس وقت کوئی دباو نہیں ہے ۔ایران کے سنیئر فوجی افسر اس حملے میں شہید ہوئے ۔اپوزیشن کی جنگ اقتدار میں حصے کی ہے ۔اگر چند مہنیوں میں معیشت بہتر ہو جاتی ہے تو سیاسی محاظ پر خطرہ نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا اس وقت عام آدمی اپنی مشکلات کا حل مانگتا ہے ۔