Live Updates

wپنجاب میں تندور مالکان کا حکومتی ریٹس پر روٹی دینے سے انکار

پیر 15 اپریل 2024 22:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اپریل2024ء) پنجاب میں تندور مالکان نے حکومتی ریٹس پر نان اور روٹی دینے سے انکار کر دیا۔ تندور مالکان کا کہنا ہے کہ ا?ٹا اگر سستا ہوا ہے تو ابھی ملا نہیں جبکہ بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگے ہوگئے تو روٹی نان سستی کیسے دیں۔ دوسری جانب، روٹی اور نان کی نئی قیمتوں پر عمل درآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 296 تندوروں کی چیکنگ کیں جس میں 46 افراد کو نئی جاری کردہ قیمتوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیے۔تحصیل رائیونڈ میں 76، تحصیل سٹی میں 65، تحصیل کینٹ میں 45، تحصیل ماڈل ٹاؤن میں 40 اور تحصیل شالیمار میں 70 انسپکشنز کی گئیں۔ اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف نے 04 افراد کو گرفتار کرکے 70 ہزار کے جرمانے کیے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نبیل میمن نے 03 افراد کو حراست میں لیکر 90 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے بتایا کہ 100 گرام روٹی کی قیمت 16 روپے اور نان 120 گرام کی قیمت 20 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر گزشتہ روز روٹی و نان کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات