پٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافہ

منگل 16 اپریل 2024 00:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) حکومت نے فی لیٹرپٹرول کی قیمت میں 4.53 روپے اورہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.14 روپے اضافہ کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

وزارت خزانہ کی جانب سے پیرکویہاں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ دوہفتوں کے دوران عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا رحجان ہے۔اوگرا نے بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی صارفین کیلئے قیمتوں کے رحجان کا جائزہ لیا۔ 16 اپریل سے فی لیٹرپٹرول 4.53 روپے کے اضافہ کے بعد 293.94 روپے اورہائی سپیڈڈیزل 8.14 روپے اضافہ کے بعد 290.38 روپے ہوگی۔

متعلقہ عنوان :