جرمن چانسلر کی چینی صدر سے ملاقات،دوطرفہ تجارتی تعلقات میں اضافے بارے تبادلہ خیال کیا

منگل 16 اپریل 2024 10:20

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) جرمن چانسلر اولاف شولز نےچینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی،وہ وزرا اور کاروباری اداروں کے عہدیداروں کے ایک بڑے وفد کے ہمراہ ملک کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار چین کے تین روزہ دورے پر ہیں جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے،عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا یہ چین کا دوسرا دورہ ہے ۔

(جاری ہے)

اےایف پی نے چین کے سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ 16 اپریل کی صبح صدر شی جن پنگ نے بیجنگ کے دیایوتیائی سٹیٹ گیسٹ ہاؤس میں جرمن چانسلر اولاف شولز سے ملاقات کی۔اپنے دورے کے دوران جرمن چانسلر جنوب مغربی میگا سٹی چونگ کنگ، بڑے اقتصادی مرکزشنگھائی اور دارالحکومت بیجنگ بھی گئے۔انہوں چین کی اعلیٰ قیادت اور بڑے تجارتی اداروں کے عہدیداروں کے ساتھ ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :