سی ٹی او لاہور کا لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کا حکم

منگل 16 اپریل 2024 10:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) سی ٹی او لاہور نے لین لائن، سٹاپ لائن اور زیبراکراسنگ کی خلاف ورزی پر کریک ڈائون کرنے کا حکم دیا ہے۔ منگل کو جاری بیان میں سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا کہ مال روڈ پر کریک ڈائون کا آغاز کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لین لائن،سٹاپ لائن کی آگاہی کیلئے وارڈنز تعینات کر دیئے گئے ہیں، کونز بھی لگا دی گئی ہیں ۔

مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کیلئے 40 وارڈنز،10سینئر وارڈنز اور ایجوکین ٹیم تعینات کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

سی ٹی او نے کہا کہ موٹرسائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں گے،دائیں لین صرف اور صرف ٹرن لینے کی صورت میں استعمال کی جائے گی، موٹرسائیکل سوار درمیانی لائن ہرگز استعمال نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بے ہنگم ٹریفک کی سب سے بڑی وجہ لین لائن ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، ایس پی کینٹ سہیل فاضل مال روڈ پر لین لائن ڈسپلن کو ہرممکن یقینی بنائیں گیں،لین لائن ڈسپلن کیخلاف کریک ڈائون کیلئے سیف سٹی کیمروں کی بھی مدد لی جائے گی۔عمارہ اطہر نے کہا کہ منظم ٹریفک کے حصول کیلئے ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :