محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا صوبے میں ای ٹرا نسفر پالیسی متعارف کرانے پرغور کررہی ہے، صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم

منگل 16 اپریل 2024 12:24

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیربرائےاعلی تعلیم خیبرپختونخوامینا خان آفریدی نےکہا ہے کہ محکمہ اعلی تعلیم خیبر پختونخوا صوبے میں ای ٹرانسفر پالیسی متعارف کرانے پر غور کررہی ہے۔ انہوں نے جاری بیان میں کہاکہ تمام کالجز کے اساتذہ کی ٹرانسفر ای پالیسی کے تحت کی جائے گی ۔ای ٹرانسفر پالیسی دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی کو مدنظر رکھتے ہوئے لاگو کیا جائے گی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر برائے اعلی تعلیم مینا خان نے کہا کہ ٹرانسفر ڈومیسائل کے مطابق صوبہ بھر میں غیر سیاسی بنیادوں پر کیاجائے گا ، اضلاع اور ریجن کی سطح پر ڈومیسائل کے مطابق اساتذہ کی ٹراسفر کی جائے گی ۔ انہوں نےکہا کہ صوبے کے دور دراز علاقوں میں اساتذہ کی کمی ہے،بڑے شہروں سے اساتذہ کو انکے آبائی علاقوں میں ٹرانسفر کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکی دور دراز علاقوں میں کالج فنڈز سے اضافی بھرتی کی گئی ہے جو کالج پر بوجھ ہے،اساتذہ کے اپنے علاقوں میں ٹرانسفر سے متعلقہ کالجز کا مالی بوجھ بھی کم ہوگا۔انہوں نے مزید کہاکہ ای ٹرانسفر پالیسی سے شفافیت آئے گی اور عوام کا اعتماد بڑھے گا، ای ٹرانسفر پالیسی میں صوبائی حکومت کا بھی کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔

متعلقہ عنوان :