سانگلہ ہل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت شہر اندھیرے میں ڈوب گیا

منگل 16 اپریل 2024 12:58

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سانگلہ ہل چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کی مبینہ غفلت شہر اندھیرے میں ڈوب گیا۔کروڑوں روپیہ کی لاگت سے مین شاہراؤں پر لگی۔سٹریٹ لائٹ کئی ماہ سے بند۔اندھیرے کے باعث راہگیر لٹنے لگے۔شہریوں کی ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے نوٹس کی اپیل۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مقامی میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر فرخ عدنان سندھو کی مبینہ غفلت اور عدم دلچسپی کے باعث شہر اندھیرے میں ڈوب گیا فیصل آباد روڈ،کینال روڈ، پرانی کچہری بائی پاس روڈ،ریلوے روڈ سمیت دیگر شاہراؤں پر کروڑوں روپیہ مالیت سے لگائی گئی سٹریٹ لائٹس کئی ماہ سے بند پڑی ہیں جس کے باعث شام ہوتے ہی سڑکوں پر اندھیرا چھا جاتا ہے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ راہگیر بھی سڑکوں پر لٹنے لگے۔

شہریوں نے بتایا کہ کئی بار چیف آفیسر میونسپل کمیٹی سانگلہ ہل سمیت دیگر ذمہ داران سے درخواست کی مگر ان کے کانوں میں جوں تک نہ رینگ سکی۔شہر کے سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ سے چیف آفیسر کی غفلت پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :