ڈپٹی کنٹرولر راولپنڈی بورڈ راجہ سجاد اکبر کی ریٹائرمنٹ، الوداعی تقریب 17اپریل کو ہوگی

منگل 16 اپریل 2024 12:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام ڈپٹی کنٹرولر بورڈراجہ سجاد اکبر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کل (بدھ 17اپریل )دن بارہ بجے راولپنڈی بورڈ مورگاہ میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

ایسوسی ایشن کے صدر راجہ عثمان شہزاد نے کہاکہ ریٹائر ہونے والے ڈپٹی کنٹرولر راولپنڈی بورڈ راجہ سجاد اکبر کی شاندار خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔