گلوکارہ میگھاجی کا نیا ویڈیو’’کڑی پنجاب دی‘‘ 19 اپریل کو ریلیز کیاجائیگا

منگل 16 اپریل 2024 13:02

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ،ہوسٹ و گلوکارہ بھنگڑہ کوئین میگھاجی کا نیا ویڈیو سونگ’’کڑی پنجاب دی‘‘ 19 اپریل کو ریلیز کیاجائیگا ،تفصیلات کے مطابق اس ویڈیو سونگ کو میگھا سٹوڈیو کے آفیشل یوٹیوب چینل و دیگر سوشل سائیٹس پر ریلیزکیاجائیگا۔اس گانے کی شاعری اور ڈائریکشن میگھا جی کی اپنی ہے اس کا میوزک و کمپوزیشن طارق طافونے ترتیب دیاہے اس ویڈیو کے ایسیوسی ایٹ ڈائریکٹر عبدالرزاق منا ہیں جبکہ اسکی کوریو گرافی ذیشان جانو نے کی ہے اس ویڈیومیں گلوکارہ میگھا جی کے ہمراہ ارمان شیخ نے بھی ماڈلنگ کی ہے۔

ایک ملاقات کے دوران میگھاجی نے بتایاکہ عید سے قبل ان کے دو ویڈیو سونگ ریلیز کیئے گئے تھے جنہوں نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی اور اب ان کا عید کے بعد سب سے پہلا ویڈیو سونگ ہے جو میوزک شائقین میں دھوم مچادے گا۔

(جاری ہے)

میگھا جی کا کہناتھا کہ وہ اپنے اساتذہ اور پرستاروں کی بیحد مشکورہیں جنہوں نے انہیں اداکاری،ہوسٹنگ کے بعد اب گلوکاری میں بھی بہت پسندکیاہے انشاء اللہ وہ اپنے پرستاروں کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کرینگی اور انہیں ایک کے بعد ایک سپرہٹ ٹریک سننے کو ملتا رہے گا۔میگھا جی نے مذید کہاکہ انشاء اللہ جس طرح ان کے پرستاروں نے ان کے سابقہ ویڈیوز کو پسندکیاہے اسی طرح ان کے اس نئے ویڈیو کو بھی سراہیں گے۔

متعلقہ عنوان :