اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ کامختلف ہوٹلوں اور تندوروں کادورہ،جرمانے عائد

منگل 16 اپریل 2024 13:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے مختلف ہوٹلوں اور تندوروں کے دورے کیے اور روٹی اور نان کی قیمتوں کے سرکاری ریٹ چیک کیے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے پرا ئس کنٹرول مجسٹریٹس کے ہمراہ سرکاری نرخ کی خلاف ورزیوں پر مجمو عی طور پر 15,0000روپے جر ما نہ کیا اور مالکان کو کارروائی کیے جانے کی تنبیہ کی۔