باردانہ کے لیے آن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 17اپریل ہے، اے سی سیالکوٹ

منگل 16 اپریل 2024 13:10

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ غلام سرور نے کہا ہے کہ گندم خریداری کے سلسلے میں باردانہ کے لیے آن لائن درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 17 اپریل ہے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گندم خریداری مرکز ( پی آر سی سنٹر سیالکوٹ) کے دورے کے دوران کہی جہاں انہوں نے کسانوں کے لیے تمام انتظامات و سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ بار دانہ کے لیے آئن لائن درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 17اپریل ہے جس کے بارے عوام کو مختلف ذرائع سے آگاہی فراہم کی جا رہی ہے۔ اے سی نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسانوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور اس دفعہ بھی گندم کا مقرر کردہ ہدف پورا کرنے کے لیے تمام اقدامات کیے جائیں ۔