اسلام آباد،وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ہدایت پر سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز 17 اپریل سے ہو گا

منگل 16 اپریل 2024 15:21

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی ہدایت پر تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز 17 اپریل سے ہو گا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری تعلیم کی جانب سے وفاقی نظامت تعلیمات (ایف ڈی ای ) کو جاری مراسلےمیں کہا گیا ہے کہ صفائی مہم پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے، سیکرٹری تعلیم خود صفائی مہم کو مانیٹر اور اس سلسلے میں مختلف سرکاری تعلیمی اداروں کا دورہ بھی کریں گے۔ وزارت تعلیم اور ایف ڈی ای حکام کو بھی وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئیں۔ وزارت تعلیم نے متعلقہ حکام کو روانہ کی بنیاد پر اس حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات کی تصاویر بھیجنے کی ہدایت بھی کی ہے۔\932

متعلقہ عنوان :