ایبٹ آباد ، گورنمنٹ گرلزپوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 کی سابق پروفیسرممتازگیلانی انتقال کرگئیں

منگل 16 اپریل 2024 16:13

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج نمبر1 ایبٹ آباد کی پولیٹیکل سائنس کی سابق پروفیسر ممتاز گیلانی انتقال کر گئیں۔

(جاری ہے)

پروفیسر ممتاز گیلانی نے اپنی زندگی علم کے حصول اور طلبہ کی تدریس کے لئے وقف کر رکھی تھی۔ مرحومہ کالج میں 36 سال تک پولیٹیکل سائنس، لاءاور پاکستان سٹڈیز کی تعلیم دیتی رہیں۔ وہ علمی مشاغل کے علاوہ اپنی مہربانی، سخاوت اور حسن مزاح کےلئے مشہور تھیں۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :