جلا ئوگھیرا ئو کیس،خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے نو کارکنان کو بری کر دیا

منگل 16 اپریل 2024 16:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تحریک لبیک کے9کارکنان کو بری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ پراسیکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات ثابت نہیں کر سکی۔

(جاری ہے)

بری ہونے والے ملزمان میں محمد یوسف،ریحان حسین ،سعید احمد،محمد اظہر منیرمحمد سلیممحمد اشرف اورافضال سمیت نوکارکنان شامل ہیں ۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے منگل کو سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔ملزمان کیخلاف تھانہ نواں کوٹ میں 2021 میں مقدمہ درج ہوا ملزمان پر توڑ پھوڑ اور جلا ئوگھیرا ئو کا الزام تھا۔

متعلقہ عنوان :