لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں خدیجہ شاہ کی پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ

منگل 16 اپریل 2024 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے نو مئی کو جناح ہائوس جلائو گھیرائو کے مقدمے میں پیش ہونے پر خدیجہ شاہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے عدم پیشی پر خدیجہ شاہ کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے ۔ منگل کو سماعت پر خدیجہ شاہ اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں اور آئندہ ہر سماعت پر عدالت میں پیش ہونے کی یقین دہانی کرائی جس پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے اور کیس کی سماعت29 اپریل تک ملتوی کرتے ہوئے خدیجہ شاہ کو دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیا۔