وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ کا چنیوٹ میں نوجوانوں کے لئے دوڑ کا اہتمام

منگل 16 اپریل 2024 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے چنیوٹ میں نوجوانوں کے لئے دوڑ کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے خود بھی شرکت کی۔چنیوٹ سے وفاقی وزیر برائے بحری امور قیصر احمد شیخ نے اپنے بیٹے عرفان قیصر کی یاد میں دوڑ کا انعقاد کیا جس میں نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دوڑ میں اول آنے والے کے لئے 20ہزار جبکہدوسرے نمبر پر آنے والے کے لئے 10ہزار روپے کا انعام رکھا گیا ۔ دوڑ میں شامل ہونے والے پہلے سو نوجوانوں کو انعام کے طور پر جوگرز بھی گفٹ کئے گئے۔ دوڑ ٹول پلازہ دریائے چناب سے شروع ہوکر ختم نبوت چوک چنیوٹ میں اختتام پذیر ہوئی۔ قیصر احمد شیخ نےنوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لئے خود بھی دوڑ میں حصہ لیا۔