Live Updates

بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی: بشریٰ بی بی نے درخواست بحالی کی اپیل دائر کردی

منگل 16 اپریل 2024 16:18

بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی: بشریٰ بی بی نے درخواست بحالی کی اپیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سب جیل بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق درخواست بحالی کی اپیل دائر کردی۔گزشتہ روز بیرسٹر سلمان صفدر، عثمان ریاض گِل اور خالد یوسف چوہدری نے درخواست دائر کی۔

(جاری ہے)

درخواست میں بتایا گیا کہ سرینا چوک ناکے پر ٹریفک جام کے باعث عدالت پہنچنے میں تاخیر ہوئی، وکلا کی جانب سے عدالت پہنچنے میں جان بوجھ کر تاخیر نہیں کی گئی۔بتایا گیا کہ درخواست بحال نہ ہونے سے درخواست گزار کا ناقابل تلافی نقصان ہوگا، استدعا کی گئی کہ بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی سے متعلق تمام درخواستیں بحال کی جائیں۔

Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات