ڈپٹی کمشنر خاران نےمحکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق الرٹ جاری کر دیا

منگل 16 اپریل 2024 16:37

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر خاران کے پریس ریلیز کے تحت خاران تمام عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 16 اپریل کی شام سے لے کر 19 اپریل تک خاران میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کا امکان ہے ممکنہ سیلابی صورتحال سے بچنے کے لیے لوگوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرتے ہوئے اپنے گھروں میں وقت گزاریں۔

(جاری ہے)

ندی نالوں کے قریب رہائشی لوگ تمام تر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خدانخواستہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع بروقت لیویز کنٹرول روم کو دیں ۔