ساہیوال، چچا بھتیجا ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانت میں 23اپریل ،(ن) لیگی سابق میئرضمانت میں30اپریل تک توسیع

منگل 16 اپریل 2024 18:13

ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) انسداد رشوت ستانی عدالت ساہیوال کے خصوصی جج آصف بشیر نے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ممبر رائے حسن نواز اور ان کے بھتیجے ممبر پنجاب اسمبلی رائے مرتضیٰ اقبال کی3کروڑ 14لاکھ16ہزار روپے غبن کیس میں حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں23اپریل تک توسیع کر دی اور سرکاری وکیل کو اس کنورژن فیس غبن کیس کی تمام دستاویزات عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹی کرپشن ساہیوال سرکل نے دو جون 2023کو چچا بھتیجا ایم این اے ، ایم پی اے رائے حسن نواز،مرتضیٰ اقبال اور گھریلو خواتین سمیت5ملزموں کے خلاف سرکاری خزانہ کو تین کروڑ14لاکھ16ہزار روپے تعمیر مارکیٹ اور پٹرول پمپ چیچہ وطنی شہر میں تنصیب کرتے ہوئے کنورژن غبن کرنے کے الزمات میں مقدمہ درج کیا تھا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء عدالت نے صوبائی اسمبلی کے سابق امیدوار ن لیگی سابق میئر میونسپل کارپوریشن ساہیوال سردار اسد علی خاں کی حفاظتی ضمانت قبل از گرفتاری میں 30اپریل تک مزید توسیع کردی ہے۔

انٹی کرپشن ساہیوال سرکل نی3فروری کو سلامت پورہ چوک پاکپتن کے محمد رفیق سے درجہ چہارم کا ملازم بھرتی کرنے کے لیی15نومبر2017کو چھ لاکھ روپے رشوت لینے کے الزام میں مقدمہ161ت پ اور5/2/47پی سی اے درج کیا تھا۔