ضلع گانچھے میں معیاری تعلیم کے لیے حکومت کوشاں ہے ، وزیر برقیات مشتاق حسین

منگل 16 اپریل 2024 18:25

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیر برقیات مشتاق حسین نے کہا ہے کہ ضلع گانچھے میں معیاری تعلیم کے لیے حکومت کوشاں ہے ،اس حوالے سے حکومت محکمہ تعلیم کے ساتھ ہر ممکن تعاون فراہم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلغار گانچھے میں انجمن طلبا بلغار گانچھے کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب تقسیم انعامات و تعلیمی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن ڈغونی میں تعلیم سمیت مفاد عامہ پر ترجیح کے حوالے سے حکومت سنجیدہ ہے۔انہوں نے انجمن طلبا بلغار کا تعلیم دوست اقدامات کو سراہتے ہوئے علاقے میں وسیع تر مفاد کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے اور انجمن طلبا بلغار کے مطالبات پر جلد عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ڈپٹی کمشنر ضلع گانچھے نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہوتی ہے کہ ضلع میں نوجوان آگے آکر تعلیم کے فروغ کے کے عملی طور کردار ادا کر رہے ہیں جس سے پہلے کی نسبت بچوں میں شعور و آگہی حاصل ہورہی ہے،ضلعی انتظامیہ گانچھے انجمن طلبا بلغار کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

نائب ناظم تعلیمات گانچھے ممتاز حسین نے کہا کہ اللہ پاک کی کرم سے ضلع میں خودداد صلاحیتیوں کی کوئی کمی نہیں ،بہتر ماحول میں معیاری تعلیم کے لیے ماں باپ اور باشعور طبقے کی خصوصی توجہ وقت کی اہم ضرورت ہے،بلغار میں بہت سے سابقہ و موجودہ ادوار میں اپنے علاقے کے ساتھ پورے گلگت بلتستان میں ہر پلیٹ فارم پر اپنی لوہا منوا چکے ہیں تو کوئی ابھی تک ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلغار میں موجود مڈل سکول کو جلد ہائی سکول کا درجہ دیں گے ،اسکے علاہ بھی دیگر مطالبات پر فوری طور کام شروع کریں گے۔ صدر انجمن طلبا بلغار اقبال نذیر ایڈوکیٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجمن طلبا بلغار واحد تنظیم ہے جو خالص تعلیم، صحت، شعور و آگاہی سمیت عوامی حقوق کے لیے سرگرم عمل ہے،تنظیم کی اولین ترجیح علاقے میں تعلیم کی فروغ اور ضلع گانچھے میں موجود تنظیمیں جو معیاری تعلیم کے لیے کوششیں کر رہی ہیں ان کے ساتھ روابط قائم کرکے ملکر آگے بڑھیں گے۔

متعلقہ عنوان :