گندم کی خریداری کو مقررہ ٹائم لائینز پر یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

منگل 16 اپریل 2024 18:42

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنرمحمد آصف رضانے کہا ہے ضلع بھر میں گندم خریداری مہم کی تکمیل کو مقررہ ٹائم لائینز پر یقینی بنایا جائے۔انہوں نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرسے گندم پالیسی پر بریفنگ لی۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ13 اپریل سے باردانہ ایپ پر کسان باردانہ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کروا رہے ہیں جو 17اپریل تک جمع کروا سکیں گے جبکہ 19 اپریل سے باردانہ کی تقسیم اور 22 اپریل سے گندم خریداری مہم شروع ہوگی۔

ضلع میں گندم کی خریداری کے لئے5مراکز قائم کئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر انتظامات کو حتمی شکل دیں اور کسانوں کو خریداری مراکز پر تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں اور اس مہم کو شفاف انداز میں مکمل کیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیوالطاف حسین انصاری، اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر فضل شاہد بھی موجود تھے۔