جیلوں سے آئے حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم

منگل 16 اپریل 2024 18:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے جیلوں سے آئے حراستی ملزمان کو بخشی خانوں میں دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ اس سلسلے میں ڈسڑکٹ سیشن جج لاہور نے ایڈیشنل سیشن جج جہانزیب چٹھہ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی بنا دی، اس منصوبے کے تحت لاہور کی ضلع کچہری اور ماڈل ٹاؤن کچہری کے بخشی خانوں میں ملزمان کو دوپہر کا کھانا فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سڑکٹ سیشن جج لاہور کے احکامات کی روشنی میں حراستی ملزمان کو بدھ (کل) سے باقاعدہ روزانہ کی بنیاد پر دوپہر کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ ڈسڑکٹ سیشن جج لاہور سید علی عمران نے منگل کو بخشی خانے کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر موجود سٹاف اور عدالتی افسران سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسڑکٹ سیشن جج لاہور نے کہا کہ دوپہر کا کھانا فراہم کرنے سے ملزمان کو سہولت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی طرف سے کھانا فراہم کرنے سے منشیات کی روک تھام میں مدد ملے گی اور بخشی خانوں میں اسلحہ سمیت دیگر غیر قانونی اقدام بھی ختم ہوں گے ۔

متعلقہ عنوان :