وفاقی وزیرداخلہ کا خیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار

منگل 16 اپریل 2024 19:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نیخیبرپختونخوا میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیرداخلہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بارشوں سے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ ہوا ہے۔ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :