سکھر،گوٹھ حاجی عنایت علی جویو کے مکین کاعطائی ڈاکٹرز کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

منگل 16 اپریل 2024 19:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) سنگرار کے گوٹھ حاجی عنایت علی جویو کے مکین محمد قاسم نے اپنی اہلیہ مسمات ماریہ و معصوم بچی کے ہمراہ سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ قبل اسکے چار سالہ بیٹے محمد ثقلین کو بخار ہوا علاج کیلئے سنگرار کے قریب غلام گوٹھ میں قائم ڈاکٹر شہزادو شیخ کی کلینک لیکت گئے جہاں ڈاکٹر نے اسے غلط ادویات دی جس کے بعد اس کی حالت مزید خراب ہوگئی ایمرجنسی میں سکھر کے نجی اسپتال لائے تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ غلط دوائی دینے کی وجہ سے اسکے گردے فیل ہوگئے ہیں واقعہ کے خلاف سنگرار تھانے پر ڈاکٹر کے خلاف رپورٹ درج کرائی مگر عطائی ڈاکٹر کے خلاف کوئی کاروائی نہیں ہوئی جو سراسر ظلم و زیادتی ہے متاثرہ شخص نے بالا حکام سے نوٹس لیکر عطائی ڈاکٹر کے خلاف کاروائی کرکے انصاف فراہمی کا مطالبہ سمیت بچے کے علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :