چنیوٹ: تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں، سرویلنس سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 16 اپریل 2024 20:05

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے کہا ہے کہ تمام محکمے انسداد ڈینگی اقدامات کو نتیجہ خیز بنائیں، سرویلنس سرگرمیوں کا دائرہ کار مزید وسیع کرتے ہوئے حقائق پر مبنی اکٹیوٹیز کی جائیں، غفلت برنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔یہ ہدایات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر اشفاق احمد،سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق، ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل، سی او ایجوکیشن میڈم رضیہ سلطانہ کے علاوہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و نمائندگان موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضا نے مزید کہا کہ انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کریں ،اس ضمن میں اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں سرویلنس پر مامور نظر آنی چاہئیں، اس ضمن میں کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ موسمی درجہ حرارت میں تبدیلی کے باعث ڈینگی اب گھروں میں پناہ لے رہا ہے لہذا ان ڈور سرویلنس کو تیز کریں اور شہریوں کو احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کا سبق دیاجائے۔انہوں نے شہریوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ وہ موجودہ سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے ساتھ تعاون جاری رکھیں اور ڈینگی لاروا کی افزائش کے ممکنہ ذرائع کا صفایا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :