مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائے گئے، نیپرا میں درخواست جمع

منگل 16 اپریل 2024 20:07

اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) حکومتی کوششوں کے نتیجے میں مسلسل تیسرے مہینے بجلی بلز میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی جس کے مطابق مارچ کے مقابلے اپریل کے بلز7روپے 6 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 92 پیسے فی یونٹ پر لائیے گئے۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق اپریل کے مقابلے مئی کیلئے فیول ایڈجسٹمنٹ4.92روپے سے کم کر کے 2.94 روپے پرلانے کی درخواست نیپرا میں سماعت کیلئے جمع کرادی گئی۔اعلامیہ کے مطابق مارچ کے مقابلے مئی کے بلز میں 4 روپے 12 پیسے فی یونٹ کمی ہو گی۔ وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہاکہ فیول پرائس کی ممکنہ طور پر بچت کر کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :