وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایت پر بارش اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، مشیر اطلاعات

منگل 16 اپریل 2024 20:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بارش اور سیلاب سے خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع متاثر ہوئے ہیں جن میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورکی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے 21 افراد جاں بحق 32 زخمی جبکہ 330 گھر متاثر ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا کہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں ایمرجنسی فلڈ کنٹرول روم قائم کیا جاچکا ہے۔ صوبائی حکومت کی جانب سے متاثرہ خاندانوں میں امدادی چیکس کی تقسیم کا سلسلہ، متاثرہ علاقوں میں ہنگامی بنیادی پر ریلیف آپریشن اور بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت بارش اور سیلاب کے متاثرین میں امدادی سامان بھی تقسیم کر رہی ہے اور صوبائی محکمہ صحت کی جانب سے متاثرہ اضلاع میں فری میڈیکل کیمپس لگائے جا چکے ہیں اور متاثرہ ڈویژن میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو انفراسکچر کی بحالی کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔\378