فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ اب تک سپریم کورٹ میں جمع نہ ہو سکی

فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ واپس کرنے کی خبر فیک نیوز ہے، رپورٹ وفاقی حکومت کو جمع کرائی گئی ہے، اٹارنی جنرل

منگل 16 اپریل 2024 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ اب تک سپریم کورٹ میں جمع نہ ہو سکی۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے مطابق فیض آباد دھرنا کمیشن کی رپورٹ واپس کرنے کی خبر فیک نیوز ہے، رپورٹ وفاقی حکومت کو جمع کرائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے کہا کہ وفاقی حکومت یہ رپورٹ اٹارنی جنرل آفس کے ذریعے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گی، رپورٹ ابھی تک اٹارنی جنرل آفس کے سپرد نہیں ہوئی۔اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کے مطابق وفاقی حکومت کو رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانی ہے۔واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا کمیشن نے سابق آئی ایس آئی چیف فیض حمید کو کلین چٹ دی ہے۔