فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام 19اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں1اکھ 4ہزار 685 طلبہ شریک ہوں گے

منگل 16 اپریل 2024 23:13

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) فیصل آباد تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام 19اپریل سے شروع ہونے والے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان 2024ء میں مجموعی طور پر1اکھ 4ہزار 685 طلبہ وطالبات شریک ہونگے جن کیلئے 363 امتحانی سنٹر قائم کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

آن لا ئن کے مطابق انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحان میں پری میڈیکل گروپ میں 9475 طلباء اور 21826 طالبات‘ پری انجینئرنگ گروپ میں 4737 طلباء اور 2966 طالبات‘ کامرس گروپ میں 1076 طلبہ اور 1089 طالبات اور دیگر گروپ میں طلبہ وطالبات امتحان دینگی۔ جبکہ مجموعی طور پر 46219 طلبہ اور 58466 طالبات شریک ہونگی۔ جن کیلئے ضلع فیصل آباد میں 222‘ ضلع چنیوٹ 28‘ ضلع جھنگ 60 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ 53 امتحانی سنٹر قائم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :