اوکاڑہ،ڈکیتی کی دو مختلف وارداتیں

ٌمسلح نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار

منگل 16 اپریل 2024 23:27

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) ڈکیتی کی دو مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح نامعلوم ڈاکو گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی ، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے جبکہ مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ موضع لشاریاں کے رہائشی احمد رضا ولد عارف اپنی کریانہ دوکان میں بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم ڈاکو اندر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اس سے ہزاروں روپے نقدی اور موبائل فون چھین لئے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے احمدرضا کو شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے۔

دوسری واردات میں نواحی قصبہ 8ون آر اے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار راشد کو روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے ہزاروں روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے ۔