پنجاب بھر میں 1500 دیہی، 1200 شہری افراد کیلئے ایک صفائی والا مختص کرنے کی ہدایت
صفائی کا نیٹ ورک دوردراز علاقوں تک پھیلایا جائے، صفائی ستھرائی کے ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے، وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق
ثنااللہ ناگرہ منگل 16 اپریل 2024 19:42
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے سی ای اوز کو تمام دیہی علاقوں کی پندرہ روز کے اندر میپنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کے نیا معیارات متعارف کرانے کے لئے ”اب گاوں چمکیں گے“ پروگرام کا ڈیٹا اپ ڈیٹ کر کے استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز ہر تحصیل میں ممکنہ کنٹریکٹرز کی استعدادکار کا جائزہ لیں۔
جس علاقے میں آئوٹ سورسنگ نہ ہوسکی وہاں متعلقہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کام کرے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ آئوٹ سورسنگ کے عمل میں مانیٹرنگ کا موثر نظام قبل از وقت تیار کر لیا جائے۔ آئوٹ سورسنگ سے جہاں صفائی ستھرائی کی صورتحال میں بہتری آئے گی وہاں روزگار کے مواقع بڑھیں گے کیونکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ہر علاقے میں مقامی انسانی وسائل استعمال کرنے کو ترجیح دی جائے گی۔ اجلاس میں 1800 دیہی اور 1200 شہری افراد کیلئے ایک صفائی والا مختص کرنے کی تجویز دی گئی جس پر وزیر بلدیات نے دیہات میں 1500 افراد کے لئے کم سے کم اایک صفائی والا مقرر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے زور دیا کہ تمام ویسٹ مینجمنٹ کمپنیز اپنی استعدادکار بڑھانے پر توجہ دیں۔ صفائی کے اہداف کمیونٹی موبلائزیشن کے بغیر حاصل نہیں کئے جا سکتے۔ دیہات اور شہروں میں مقامی افراد پر مشتمل کمیٹیاں بنائیں گے جو اپنے علاقے کی میونسپل خدمات کے بارے میں فیصلے کریں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.