اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا مختلف علاقوں میں تندور اور ہوٹلوں کی چیکنگ

منگل 16 اپریل 2024 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تندور اور ہوٹلوں کی چیکنگ کی ،ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا نے نان اور روٹی کی قمیتوں کی چیکنگ کے لیے آئی ایٹ و گردونواح کے علاقے میں دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر انڈسٹریل ایریا کا کہنا ہے کہ نان اور روٹی بالترتیب 40 اور 30 روپے میں فروخت ہو رہی تھی ، حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کی خلاف ورزی پر دو افراد کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا اور وارننگ جاری کی گئی، واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر پیشہ ور بھکاریوں ، قیمتوں میں اضافے و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔