اسسٹنٹ کمشنرز کا اپنے اپنے دائرہ اختیار کے حامل علاقوں میں قیمتوں میں اضافے کے خلاف آپریشن

منگل 16 اپریل 2024 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے کھنہ پل,غوری وی آئی پی ایریا اور گردونواح کا دورہ کیا تاکہ قیمتوں کی فہرستوں کی جانچ پڑتال کی جاسکے، اسسٹنٹ کمشنر نیلور نے قیمت کی فہرستوں کی عدم دستیابی اور زیادہ نرخوں پر فروخت پر گیارہ ہزار روپے جرمانے عائد کئے ، واضح رہے کہ روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں میں اضافے ، تجاوزات و دیگر کے خلاف آپریشن جاری ہے۔