سیکرٹری صحت پنجاب کا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ

منگل 16 اپریل 2024 23:36

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، تمام قسم کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ اور نئی مشینری فراہمی جاری ہے،ہسپتالوں میں نئے وارڈز اور طبی آلات کیلئے جامع لائحہ عمل بنا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال جہلم اور رورل ہیلتھ سینٹر دینہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا، سیکرٹری ہیلتھ کے ضلع جہلم پہنچنے پر ڈی سی جہلم کیپٹن (ر) سمیع اللہ فاروق اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے ان کا استقبال کیا، ڈی سی جہلم نے سیکرٹری ہیلتھ کو ڈی ایچ کیو اور رورل ہیلتھ سینٹر میں اپ گریڈیشن، نئی وارڈز کی تعمیر، طبی آلات کی فراہمی اور یہاں سے مستفیدہونے والے مریضوں کی تفصیلات بارے بریفنگ دی، سیکرٹری ہیلتھ نے ڈی ایچ کیو اور رورل ہیلتھ سینٹر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، خاص طور پر انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے آپریشن تھیٹراور دیگر حصوں میں ہونے والے تعمیراتی و آرائشی کام کا مشاہدہ کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، سیکرٹری ہیلتھ نے طبی عملہ اور مریضوں کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کی اور ان سے ہسپتالوں میں دستیاب سہولیات بارے آگاہی حاصل کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اربوں روپے صرف صحت پر خرچ کر رہی ہے اور ہسپتالوں میں تمام بنیادی اور جدید سہولیات کی فراہمی پنجاب حکومت اور محکمہ صحت کا عزم ہے۔

\378

متعلقہ عنوان :