Live Updates

بشری بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کی درخواست خارج

عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں، مذاق بناہوا ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب

منگل 16 اپریل 2024 23:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2024ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج کردی۔اسلام آبادہائیکورٹ نے بشریٰ بی بی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے احکامات جاری کئے،بشریٰ بی بی کے وکلا کی عدم پیشی پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ کہاکہ یہ وہ بھی نہیں چاہتے کہ گھر سے جیل چلی جائیں،جو انہوں نے ریلیف مانگا ہے پتہ نہیں وہ چاہتے بھی ہیں یا نہیں،عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں،مذاق بنا ہوا ہے، کہا بھی تھا پھر بھی نہیں آئے۔

انھوں نے یہ ریمارکس منگل کے روز دیے ہیں۔ا سٹیٹ کونسل نے کہاکہ عید پر بانی پی ٹی آئی ا ور بشریٰ بی بی کی ملاقات کرائی ہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ یہ وہ بھی نہیں چاہتے کہ گھر سے جیل چلی جائیں،جو انہوں نے ریلیف مانگا ہے پتہ نہیں وہ چاہتے بھی ہیں یا نہیں،عدالت کے ساتھ سیاست کھیل رہے ہیں،مذاق بنا ہوا ہے، کہا بھی تھا آج سن کر اس کیس کا فیصلہ کریں گے پھر بھی نہیں آئے۔

(جاری ہے)

عدالت نے سٹیٹ کونسل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ یہ سائیڈ بھی ٹھیک کام نہیں کر رہی اور آپ بھی ٹھیک نہیں کر رہے،جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ شعیب شاہین ا?ئے تھے وہ بھی چلے گئے واپس نہیں ا?ئے۔بعد ازاں عدالت نے قدم پیروی پر بشر بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کے حوالے سے دائر درخواست خارج کر دی۔بعد ازاں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست خارج ہونے کے بعدعدالتی ہدایت پر کیس کی بحالی بارے درخواست دائر کردی گئی۔

منگل کو درخواست خارج ہونے کے بعد پیش ہونے والے وکلا میں سے عثمان گل سے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ گل صاحب آپ کی درخواست عدم پیروی پر خارج کردی،اب آپ بحالی کی درخواست دے سکتے ہیں،عثمان گل ایڈووکیٹ نے کہاہم پٹیشن بحالی کی درخواست ابھی تھوڑی دیر میں دیرہے ہیں، کیس بحالی کی درخواست کے بعد ہم کیس کی مزید پیروی کرینگے۔بعد ازا وکلا نے قدم پیروی پر خارج ہونے والی درخواست کی بحالی کے لیے عدالت عالیہ سے رجوع کیا ہے درخواست کے ذریعے سے استدعا کی ہے کہ خارج ہونے والی درخواست بحال کی جائے اور مقدمے کی مزید سماعت کی جائی
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات