نو تعینات ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر ایاز نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

صوبائی ریسکیو ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد ‘ چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی

منگل 16 اپریل 2024 20:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) خیبرپختونخوا ایمرجنسی ریسکیو سروس (ریسکیو 1122) کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر محمد آیاز خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، اس حوالے سے صوبائی ریسکیو ہیڈکوارٹر میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، ریسکیو1122 کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سابق ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر خطیر احمد نے نئے تعینات ہونے والے ڈاکٹر محمد آیاز کو عہدے کی مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا، اس موقع پر ڈاکٹر محمد آیاز خان نے بتایا کہ ریسکیو1122 کے اہلکاروں کی انتھک محنت اور بروقت امدادی کاروائیوں اور بین الاقومی معیار کی خدمات پیشہ وارانہ طریقے سے عوام الناس کو فراہم کر نے کیوجہ سے قلیل وقت میں اپنا ایک منفرد مقام حا صل کیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ صوبائی حکومت کیجانب سے ریسکیو 1122 کو پورے خیبر پختونخوا تک وسعت دی گئی یے، ریسکیو1122 عوام الناس کو ان کی دہلیز پر بہترین سروسز فراہمی کیوجہ سے ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر محمد آیاز خان نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں کی کاوشوں کے باعث لاکھوں افراد کو مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز میں بروقت اور بہترین خدمات فراہم کی جارہی ہیں۔ تمام ریسکیو اہلکار ادارے کا قیمتی سرمایہ ہیں جن کی بہتری کیلیے بھی تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں گے جن میں ریسکیو1122 اہلکاروں کی فلاح وبہبود کے لیے خصوصی اقدامات اور سروس کی بہتری کے لیے جامع پالیسی میں مزید بہتری لائی جائے گی جس سے ریسکیو اہلکاروں کے مستقبل کو روشن اور منور کیا جا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :