ْمندرہ پولیس کی کاروائی، کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) مندرہ پولیس کی کاروائی، کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والا دوسرا ملزم بھی گرفتار۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مندرہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کلہاڑیوں کے وار کرکے شہری کو قتل کرنے والے دوسرے ملزم محمد سفیر کو گرفتار کرلیا، ملزم محمد سفیر نے اپنے ساتھی ناہید عباس کے ساتھ ملکر ذاتی رنجش پر کلہاڑیوں کے وار کرکے عدیل کو قتل کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں تھانہ مندرہ میں درج کیاگیا تھا، ملزم ناہید عباس کو قبل ازیں گرفتار کیا جا چکا ہے، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہناتھاکہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار انصاف کی فراہمی میں اہم ہے۔

متعلقہ عنوان :