ایس ایچ او جلالپور شریف اور ٹیم کی اہم کاروائی،خاتون کے ساتھ زبردستی زیادتی کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار

منگل 16 اپریل 2024 20:50

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2024ء) جلالپور شریف پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم گھر والوں کی عدم موجودگی میں میرے گھر داخل ہوا ، زبردستی زیادتی کی، مدعیہ مقدمہ۔

(جاری ہے)

ملزم کے خلاف شہادتیں اکٹھے کی جا رہی ہیں ، ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں عورتوں اور بچوں کے ساتھ زیادتی جیسے مقدمات میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔