وزیرآباد کے علاقے گکھڑمنڈی میں مکان کی چھت گرنے سے پورا خاندان ملبے تلے دب گیا، باپ بیٹا جاں بحق، بیوی، بیٹی اور بہن زخمی

منگل 16 اپریل 2024 21:50

وزیرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) وزیرآباد کے علاقے گکھڑمنڈی میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے پورا خاندان ملبے تلے دب گیا، باپ بیٹا جاں بحق، بیوی، بیٹی اور بہن زخمی ہوگئے ہیں، تفصیلات کے مطابق وزیرآباد کے علاقہ گکھڑمنڈی کے گنجان آباد علاقہ مین بازار گکھڑ میں پرانے مکان کی چھت گرنے سے 45 سالہ ملک بلال اعجاز، 4 سالہ بیٹے ملک معاذ بیوی، بیٹی اور بہن سمیت ملبے تلے دب گئے، ریسکیو 1122 عملہ نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 45 سالہ ملک بلال اعجازاور 4 سالہ بیٹے معاذ سمیت جاں بحق ہو گیا ،بلال کی کمسن بیٹی، بیوی اور بہن زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔\378

متعلقہ عنوان :