سی ڈی اے کا وفاقی دارالحکومت کو مزید خوبصورت اور سرسبزو شاداب بنانے کیلئے شجرکاری مہم کا فیصلہ

منگل 16 اپریل 2024 22:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اسلام آباد شہر کو مزید خوبصورت اور سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجرکاری مہم کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں چیئرمین سی ڈی اے نے انوائرمنٹ ونگ کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ موسم بہار کے موقع پر شہر بھر میں مختلف مقامات پر مختلف اقسام کے پھلدار اور پھولدار درخت لگائے جائیں، شجرکاری مہم میں سول سوسائٹی اور رضاکاروں کو خاص طور پر شامل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنایا جاسکے، اسی طرح شجرکاری مہم کو جیو ٹیکنگ کے ذریعے مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ ہونے والی شجرکاری کی حفاظت کی ڈیجیٹلائزیشن نگرانی بھی کی جاسکے۔

اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے شجرکاری کی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے شہر میں مزید نرسریاں بنانے کے احکامات بھی جاری کئے۔