پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں،چوہدری شافع حسین

منگل 16 اپریل 2024 22:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے ڈائریکٹو ریٹ جنرل انڈسٹریز پونچھ ہاؤس کا دورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی، ترجمان کے مطابق ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ نے ادارے کی کارکردگی، تنظیمی ڈھانچے، ورکنگ اور چیلنجز بارے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری سکیموں پر پیش رفت کا بھی جائرہ لیا گیا۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کی سرگرمیوں کی سخت مانیٹرنگ کی جائے۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں،مجھے خانہ پوری نہیں حقیقی نتائج چاہئیں۔ صوبائی وزیر نے ہدایت کی کہ چکن کی قیمتوں میں کمی کیلئے فوری اقدامات کیے جائیں۔

(جاری ہے)

چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ادارے میں اصلاحات اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کارکردگی کو مزید بہتر کیا جا سکتا ہے۔اہداف کے حصول کیلئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے۔ صوبائی وزیر نے پرائسنگ ونگ کو مستحکم کرنے کا پلان طلب کر لیا۔ڈی جی انڈسٹریز آصف علی فرخ نے صوبائی وزیر کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اشیا ضروریہ کی قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے 1400پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

سیمنٹ کے نئے کارخانے لگا نے کیلئے 16این او سی جاری ہوئے، 03سیمنٹ پلانٹ لگ چکے۔ایکسل لوڈ مینجمنٹ رجیم کے تحت اب تک 2072 وے بریجز رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔اجلاس میں چیف انسپکٹر بوائلر نواز احمد چیمہ، ڈائریکٹر انڈسٹریز اظہر حسین، ڈائریکٹر ایڈمن جاوید اقبال قریشی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :