شادی کی تقریب میں لاگ کے جھگڑے پر بارات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی

منگل 16 اپریل 2024 22:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) شادی کی تقریب میں لاگ کے جھگڑے پر بارات خالی ہاتھ واپس لوٹ گئی۔ تفصیلات کے مطابق مکو آنہ کی پرانی آبادی کے رہائشی اظہر کی بیٹی کی شادی اسی گائوں کے رہائشی عاشق کے بیٹے کے ساتھ طے پائی تھی۔بارات بڑی دھوم دھام سے آئی لیکن لاگ کے لین دین کے موقع پر تلخ کلامی شروع ہو ئی جو شدید جھگڑے کی صورت اختیار کر گئی۔

(جاری ہے)

لڑکی والوں نے شادی سے انکار کرتے ہوئے بارات کو واپس بھجوا دیا ۔اس موقع پر اہل علاقہ نے منت سماجت کی لیکن لڑکی والے نہیں مانے اور بارات خالی ہاتھ بجھوا دی۔ لاگ کے جھگڑے پر دونوں گھرانے دلبرداشتہ نظر آئے، بارات کے خالی ہاتھ واپس لوٹنے پر اہل علاقہ نے شادی بیاہ کی تقریبات میں غیر ضروری رسومات کو ختم کرکے شادی کو فروغ دینے پر متفقہ رائے کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :