بینائی سے محروم بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کی بہتر نگہداشت ہم سب کا فرض ہے،ملک فرحت عباس

منگل 16 اپریل 2024 22:30

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2024ء) بینائی سے محروم بچے ہمارے ملک کا سرمایہ ہیں ان کی بہتر نگہداشت ہم سب کا فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیئر ممبر ایگزیکٹو کمیٹی بھائی خان ویلفیئر ملک فرحت عباس نے حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ کے ادارہ تعلیم۔ تربیت و تحفظ برائے نابینا افراد لطیف آباد میں بصارت سے محروم اسکول کے بچوں کے اعزاز میں منعقدہ عید ملن پارٹی میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں ویلفیئر کے صدر عبدالرشید خان ،جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرذادہ، فنانس سیکرٹری حاجی محمد یاسین الراعی،ادارے کی انچارج میڈم شہناز کے علاوہ بصارت سے محروم بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔انہوں نے مزید کہا کہ مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ ایسے رجسٹرڈ ادارے کی دل کھول کر مالی امداد کریں تاکہ بصارت سے محروم بچے تعلیم و ہنر حاصل کر کے معاشرے کے مثبت شہری بن سکیں ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ویلفیئر کے جنرل سیکرٹری اے ڈی پیرزادہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا ادارہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مختلف ہنر کی تربیت بھی دیتا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد ویلفیئر ایسوسی ایشن آف دی بلائنڈ بصارت سے محروم افراد کی واحد رجسٹرڈ انجمن ہے جو کہ بلا امتیاز بصارت سے محروم لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کر رہی ہے ۔اس موقع پر ویلفیئر کے فنانس سیکرٹری حاجی محمد یاسین الراعی،صدر عبدالرشید خان، انچارج میڈم شہناز نے بھی خطاب کیا جبکہ بصارت سے محروم بچوں نے ملی نغمے بھی پیش کیے ۔بعد ازاں بچوں میں نقد عیدی بھی تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :