لیبیا کے ساحل سے 584 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا گیا

بدھ 17 اپریل 2024 08:50

طرابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) لیبیا کے ساحل سے 584 غیر قانونی تارکین وطن کو بچالیا گیا۔ شنہوا کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن (آئی او ایم ) نے کہا کہ گزشتہ ہفتے لیبیا کے ساحل سے 584 تارکین وطن کو بچا لیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی او ایم نے ایک بیان میں کہا کہ 7 سے 13 اپریل تک 584 تارکین وطن کو روک کر لیبیا واپس بھیج دیا گیا۔آئی او ایم نے کہا کہ بچائے گئے تارکین وطن میں 54 خواتین اور 25 بچے شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی تارکین وطن کی 6لاشیں برآمد کی گئیں۔اس سال اب تک کل 4,942 غیر قانونی تارکین وطن کو بچایا جا چکا ہے، جب کہ 143 ہلاک اور 271 دیگر لیبیا کے ساحل سے لاپتہ ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :