سعودیہ کی جانب سے پاکستان میں 5 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری کا فیصلہ خوش آئندہے، چیئرمین اپٹپما
بدھ 17 اپریل 2024 13:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے کاروباری افراد کو روابط میں بہتری اور قانونی اصلاحات کیلئے ایک فریم ورک کی ضرورت ہے جو سرمایہ کاری کی راہ ہمواراور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات کو وسیع کرے۔
انہوں نے تجویز دی کہ دونوں ممالک میں مشترکہ تجارتی نمائشوں کے انعقاد اورآزاد تجارتی معاہدہ بھی باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کا سبب بن سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ موجودہ معاشی اور سیاسی ماحول نے سعودی عرب کو معاشی ترقی اورپاکستان کی برآمدات کیلئے منافع بخش مارکیٹ بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس سعودی عرب کے ساتھ ٹیکسٹائل، فارما سیوٹیکل، چاول،چمڑے، سمندری خوراک، ڈیری فارمنگ اوردیگر شعبوں میں تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں جنہیں سعودی عرب کو پاکستان کی برآمدات میں اضافے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہوا ہے اور اس بار بھی سعودی سرمایہ کاری پاکستان کو موجودہ معاشی بحران سے باہر نکالنے کیلئے مدد گار ثابت ہو گی۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان میں موبائل فون کی درآمد میں بڑا اضافہ ہوگیا
-
سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ ملکی تاریخ میں پہلی بار73ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرنے کے بعد مندی کا شکار ہو گئی اور انڈیکس 72ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے گر گیا جبکہ 100انڈیکس میں 1ہزار پوائنٹس سے زاید کی کمی دیکھنے ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر گھٹ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
زری پالیسی کمیٹی کا پالیسی ریٹ 22 فیصد پربرقراررکھنے کا فیصلہ
-
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول میسر ہے، صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی آسٹریا کی سفیر سے گفتگو
-
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ایک ہفتے کے دوران استحکام رہا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں15روپے کلو اضافہ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہفتے کے دوران سونا4300روپے سستا ہو گیا
-
انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر بڑھ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں یورو اور برطانوی پونڈ بھی مہنگا ہو گیا
-
ایس ای سی پی نے سٹڈی ناؤ پے لیٹر ڈیجیٹل پلیٹ فارم کا لائسنس دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.